حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں 2 ہزار اسرائیلی ہلاک

تل ابیب: اسرائیل نے حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اپنے ملک میں 2 ہزار اموات کی تصدیق کردی۔
ان حملوں میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے ٹینکوں کو ہدف بنانے کی ویڈیو جاری کردی، فوج کے گلیلی ڈویژن اور شیبا فارمز کے علاقے میں تعینات فوجی نشانہ بنائے گئے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کی پوزیشن پر حملے کیے، اس کے علاوہ ایک اسرائیلی ڈرون کو بھی مبینہ طورپر تباہ کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔
جنوبی لبنان کی جانب بھیجا گیا مبینہ اسرائیلی ڈرون بھی فضا میں تباہ کردیا گیا۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات کو بھی نشانہ بنایا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔