کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز لاپتا

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی باکسرز لاپتا ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاپتا ہونے والے قومی باکسرز میں نذیر اللہ خان اور سلمان بلوچ کے نام زیر گردش ہیں جب کہ 9 اگست کو دستے کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ انہیں وطن واپس پہنچنا تھا۔
دولت مشترکہ کے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے دیگر باکسنگ اسٹاف میں 3 باکسرز اور کوچ ارشد حسین بھی شامل تھے جو اِن دو کھلاڑیوں کے ہمراہ نہیں گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹ قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں جب کہ حکام نے پولیس اور گیمز انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔
دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے 2 ایتھلیٹس بھی لاپتا ہوگئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔