آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) ہولسی اقر نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاع، سیکیورٹی سے متعلق امور اور خطے میں امن و استحکام کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، جو اب دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں۔
ترک وزیر دفاع جنرل (ر) ہولسی اقر نے خطے میں امن و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔