ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک
راولپنڈی: خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کیا، جس کے نتیجے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر مارا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سکندر جام شہادت نوش کرگئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہوگیا، دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہ سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سکندر جام شہادت نوش کرگئے، 27 سالہ شہید کیپٹن کا تعلق پاکپتن سے تھا۔