افغانستان میں فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نور محسود ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے کنڑ میں فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر نور سعید محسود ہلاک ہوگیا۔
افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوبہ کنڑ کے علاقے اسدآباد میں پیش آیا۔
افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر نور سعید محسود ہلاک ہوگیا۔
افغان سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں نے 2 افراد کو پکڑلیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے کئی کمانڈرز پہلے ہی ایسے ہی واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکا کی افغانستان میں موجودگی کے دوران بھی ڈرون حملے کئی کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرز کی موت کی وجہ ثابت ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔