ٹرمپ کا بھارت کو بڑا جھٹکا: 50 فیصد ٹیرف عائد، سخت پابندیوں کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف بڑا معاشی حملہ کرتے ہوئے 50 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کردیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔
امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کو اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا ابھی صرف آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔۔۔ آپ کو مزید سخت پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ یہ صرف شروعات ہے۔
مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکی حکام نے عندیہ دیا کہ بھارت پر نہ صرف اضافی ٹیرف بلکہ ممکنہ طور پر مالی جرمانے اور دیگر تجارتی رکاوٹیں بھی عائد کی جائیں گی۔ بھارت میں اس فیصلے کے بعد معاشی بے چینی بڑھ گئی ہے۔
روس سے سستا تیل خریدنے کی پالیسی نے بھارت کو مغربی ممالک سے دور کردیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت اب بین الاقوامی سفارتی صفوں میں تنہائی کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
ملکی سطح پر اپوزیشن نے مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی فیصلوں کی قیمت اب پورے بھارت کو چکانا پڑرہی ہے۔ بھارت کی برآمدات پہلے ہی دباؤ میں تھیں، اب امریکی اقدامات سے مزید بحران پیدا ہوگیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔