ٹرمپ کی ایران کو سنگین دھمکی!

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو امریکا پر حملے کی صورت میں انتہائی شدت سے جواب دینے کی دھمکی دے دی۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اپنے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکا پر حملے اور قتل کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو مستقبل کے حملوں کی منصوبہ بندی، امریکی فوجیوں کے قتل اور کئی برسوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف ایران کے کسی بھی نوعیت کے حملے کا جواب ایران کو ہزار گنا زیادہ سنگین حملے سے دیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔