ٹرمپ کو جوہری راز حاصل کرنے سمیت 37 سنگین الزامات کا سامنا

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے 37 الزامات کا سامنا ہے۔
ریاست ہائے متحدہ امریکا کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جوہری پروگرام سے متعلق معلومات غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے، جاسوسی، خفیہ دستاویزات کی مس ہینڈلنگ اور دیگر الزامات کا سامنا ہے۔
49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں، مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر قبضہ میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔ فوجی حملہ ہونے کی صورت میں امریکا سے متعلق کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہوسکتی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔