پاکستانی فلم وی آئی پی کا ٹریلر جاری

کراچی: عیدالاضحٰی کے موقع پر پاکستان کی نئی آنے والی فلم وی آئی پی کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
رانا کامران کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پاکستان کی سیاسی صورت حال کو فلمایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی پاکستان کے سیاسی منظرنامے کے گرد گھومتی ہے، جس میں الیکشن، میئر کا انتخاب، عوام کے حالات اور طنز و مزاح بھی موجود ہے۔
فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب کراچی کے مقامی سنیما گھر میں منعقد کی گئی، جس میں اداکار جاوید شیخ، فلم ساز فضہ علی مرزا، ہدایت کار نبیل قریشی، ہدایت کار ندیم بیگ اور دیگر نے شرکت کی۔
فلم وی آئی پی کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے والے رانا کامران نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فلم موجودہ حالات کی عکاسی کرتی ہے جب آپ دیکھیں گے تو ایسا لگے گا کہ موجودہ وقت کی بات ہورہی ہے۔
وی آئی پی عیدالاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جس میں زیک اور نمرہ شاہد مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔