توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل ہوا تھا، ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کے پہلے کیس میں عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کرچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔