توشہ خانہ 2 کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

راولپنڈی: سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹَو کیس میں بریت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کردیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔
خیال رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔
نیب نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں 13 جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔
نیب ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے، تحائف کم قیمت پر حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کیے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔