توشہ خانہ کیس: عمران، بشریٰ بی بی کا گرفتاری کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کے لیے جعلی مقدمات میں بغیر جواز گرفتار کیا گیا، سیاسی مخالف وفاقی اور پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو زیر حراست رکھنا چاہتے ہیں۔ دونوں ملزمان کو طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہونے کے دوران گرفتار کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہونے کے دوران گرفتاری بدنیتی کا ثبوت ہے۔
درخواست گزاروں کے مطابق سیاسی مخالفین نیب کو مسلسل سیاسی انتقام کے لیے استعمال کررہے ہیں، اعلیٰ عدالتیں اپنے فیصلوں میں زور دے چکیں کہ محض مقدمہ درج ہونے پر گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔
استدعا کی گئی کہ گرفتاری غیر قانونی ہے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری ہائی کورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔