متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش، پانی ہی پانی، متعدد پروازیں متاثر

دبئی: یو اے ای میں طوفانی بارشوں نے سب پانی پانی کردیا، دبئی سمیت متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ملکی اور غیر ملکی فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہے۔ دبئی سے پاکستان سمیت دوسرے ممالک جانے والی پروازیں متاثر ہونے کی وجہ سے سیکڑوں مسافر دبئی ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 اور واپس آنے والی پرواز پی کے 204 منسوخ ہوگئی۔ پاکستان سے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185 اورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 1723 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔
دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز ای آر 1724 نو گھنٹے کی تاخیر سے کل صبح پہنچے گی۔ ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔ دبئی سے پاکستان آنے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 411 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔