امریکی ریاست پنسلوینیا میں شدید طوفان نے تباہی مچادی، کئی عمارتیں تباہ
واشنگٹن: امریکی ریاست پنسلوینیا کے مشرقی علاقے طوفان کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست پنسلوینیا کے مختلف علاقوں میں طوفان نے تباہی مچادی، کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں، مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔
ریاستی حکام نے ہیلی کاپٹر سے صورت حال کا جائزہ لیا۔ محکمہ موسمیات نے ریاست پنسلوینیا اور نیو جرسی میں سیلاب کی بھی وارننگ جاری کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا کی ایک دوسری ریاست الاسکا میں سمندری زلزلے کے باعث تباہی دیکھنے میں آئی تھی۔