مقبوضہ کشمیر، دہشت گرد بھارتی فوج کے ہاتھوں تین نوجوان شہید

سری نگر: دہشت گرد بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں نام نہاد سیکیورٹی آپریشن کی آڑ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ دونوں نہتے کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔
دوسری طرف پلواما میں چادر اور چہار دیواری کے تقدس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا۔
قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد آپریشن کے دوران متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ کپواڑہ، پلواما اور نواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی اور محاصرہ جاری ہے۔
دہشت گرد بھارتی فورسز گزشتہ 24 گھنٹوں میں10 نوجوانوں کوشہید کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔