ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں، اسکاٹ لینڈیارڈ نے سیکیورٹی فراہم کردی

لندن: پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں موصول ہونے کے بعد لندن پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
حریم شاہ نے دھمکیوں پر پولیس سے رابطہ کیا تھا اور پولیس کو بتایا کہ ان کا پیچھا کیا جارہا ہے اور انہیں بلیک میل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
ٹک ٹاکر کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گم نام اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر پچھلے ہفتے جاری کی گئی تھیں۔
خیال رہے کہ برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حریم شاہ نے مانچسٹر میں 6 ہزار پونڈ چوری کیے اور وہ لندن فرار ہوگئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔