70 ارب واجب الادا، کراچی والے بل دیں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کے الیکٹرک

کراچی: شہر قائد میں بجلی فراہمی کے ذمے دار ادارے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام پر کے الیکٹرک کے 70 ارب روپے واجب الادا ہیں، لہٰذا کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
دوسری جانب وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی سربراہی وزیر بلدیات سعید غنی کریں گے۔
کمیٹی کو 9 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی کے لیے ناصرشاہ کی مدد کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے ، کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بلز کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر مشاورت کرکے اقدامات کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔