حریم کے مجھ پر لگائے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، صندل خٹک

پشاور: ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ محترمہ (حریم شاہ) میڈیا پر الگ چیز بتارہی ہے اور عدالت میں جو کیس چل رہا ہے وہ الگ ہے۔
صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں کہ میں نے ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ صندل کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو کلیئر کرنے آئی ہوں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔


صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو میں 2 دن جیل میں گزارتی، عدالت نے مجھے ضمانت پر رہا کیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں سے تعلقات سے متعلق سوال پر صندل کا کہنا تھا کہ اُس کا سیاست یا کسی سیاسی رہنما سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ساتھی ٹک ٹاکر صندل خٹک پر ان کی نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔