2075 میں دنیا کی ٹاپ معیشت چین، پاکستان کا چھٹا نمبر

واشنگٹن: امریکی فرم گولڈمین سیکس جو دنیا کے مختلف ممالک کی معیشت کے حوالے سے تجزیے پیش کرنے کے حوالے سے معروف ہے، اس کی ایک تازہ پیش گوئی کے مطابق 2075 میں دنیا کی سب سے بڑی معیشت چین کی ہوگی۔
گولڈمین سیکس کے مطابق 2075 میں چین 57 کھرب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہوگا جب کہ بھارت کی معیشت 52 اعشاریہ 5 کھرب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہوگی۔
گولڈمین سیکس نے بتایا کہ امریکا کا نمبر تیسرا ہوگا اور اس کی معیشت 51 اعشاریہ 5 کھرب ڈالرز ہوگی۔
اس کے علاوہ انڈونیشیا چوتھی، نائیجیریا پانچویں اور پاکستان 12 اعشاریہ 3 کھرب ڈالر کے ساتھ دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔