دُنیا کے پریشان کُن شہر، کیپ ٹائون کا پہلا اور نئی دہلی کا دوسرا نمبر

لندن: برطانیہ میں سیاحوں کو مختلف خدمات فراہم کرتی ممتاز کمپنیوں، SCS Chauffeur اور House Fresh سے وابستہ ماہرین نے یہ جاننے کے لیے تحقیق کی، دنیا کے کن شہروں میں جرائم کی شرح، آلودگی، ہجوم کی کثرت اور ٹریفک جام سب سے زیادہ ہے کہ یہی باتیں سیاحوں کے واسطے بہت پریشان کن ہوتی اور عموماً ان کا سیاحتی دورہ خراب کردیتی ہیں۔
تحقیق سے افشا ہوا کہ مذکورہ بالا باتوں میں دنیا میں سب سے پریشان کن شہر جنوبی افریقہ کا کیپ ٹائون ہے جہاں جرائم پیشہ گروہ بڑی تعداد میں متحرک ہیں۔
دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آیا۔ رپورٹ کی رو سے اس بھارتی شہر میں آلودگی بہت زیادہ ہے جو سیاحوں کے لیے سانس لینا دشوار بنا ڈالتی ہے۔
سیاحوں کو کثرتِ ہجوم اور متفرق جرائم سے بھی نبردآزما ہونا پڑتا ہے۔ ان دونوں کے بعد جوہانسبرگ، زیورچ، سائوپالو، جکارتہ، کوالالمپور، میکسیکو سٹی، ایتھنز اور نیپلز بالترتیب زیادہ پریشان کن شہر قرار پائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔