24 گھنٹوں میں امریکا ایران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے پیش رفت پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے، امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کی تکمیل کے فوراً بعد اس پر الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے، آئندہ ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی منعقد ہوں گے تاکہ معاہدے پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں مسلسل تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے پر امریکا اور ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں ممالک کا عزم اور سفارتی کاوشیں اس پیش رفت میں اہم ثابت ہوئی ہیں۔ یہ تاریخی امن معاہدہ خطے میں پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔