سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ آور دہشت گرد جہنم واصل

پشاور: سی ٹی ڈی کمپائونڈ پر حملہ آور دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر دہشت گردوں کو ہلاک کیے جانے کے بعد اس وقت سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے۔
اتوار کو بنوں میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بنوں میں اسکول بند ہیں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ علاقے میں موبائل فون سروس بھی مکمل طور پر بند ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔