کینسر کو شکست دینے والی اسماء عباس کے عزم و ہمت کی داستان

کراچی: معروف اداکارہ اسماء عباس نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے کٹھن وقت، کینسر کے خلاف جنگ، کی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیماری کے آغاز میں وزن تیزی سے کم ہوا، جسے وہ ابتدا میں خوشی کا باعث سمجھتی رہیں مگر جسمانی تبدیلیوں نے خطرے کا اشارہ دیا۔
جلد تشخیص ہونے کے بعد انہوں نے فوراً علاج شروع کروایا اور دو اہم پروجیکٹس کو بھی خیرباد کہا۔ انہوں نے پاکستان میں ہی علاج کو ترجیح دی، حالانکہ امریکا جانے کی پیشکشیں ہوئیں۔ اس موقع پر ان کی بیٹی زارا نور عباس ان کے لیے حوصلے کی سب سے بڑی وجہ بنیں۔


اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنے والد کی بات یاد تھی: "موت کا فرشتہ اگر آنا ہو، تو کہیں بھی آسکتا ہے۔”
آج وہ نہ صرف کینسر کو شکست دے چکی ہیں بلکہ ذیابطیس جیسی بیماری کے ساتھ بھی فعال زندگی گزار رہی ہیں اور پنجابی شوز میں رقص کرتے ہوئے اپنی زندگی سے محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ اسماء عباس کی کہانی حوصلہ، امید اور یقین کی زندہ مثال ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔