آثارقدیمہ کے ماہرین کی تلاش ختم،اسکی کا 1300 سال قدیم سیٹ مکمل
ناروے کے سائنسدانوں نے اسکی کا 1300 سال قدیم سیٹ کھوج کر مکمل کر لیا۔
اسی ٹیم کو 2014 میں ماؤنٹ ڈی جورڈن پہاڑی پر ایک سکی ملی تھی جس کا ایک حصہ لا پتہ تھا، جس کے لیے ماہرین نے برف کے پہاڑوں میں تلاش شروع کر دی۔
جو سات سال کے انتظار کے بعد اب ختم ہو ئی اور ماہرین نے آثار قدیمہ کے لاپتہ حصہ کو تلاش کر کے اسے پورا کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے کے بعد انہوں نے پہاڑ کی اسی جگہ پر تلاش کا مشن شروع کیا جہاں سے پہلے سکی دریافت ہوئی تھی، اور اس بار انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔
جی پی ایس پوزیشن اور ابتدائی دورے سے لی گئی تصاویر استعمال کرتے ہوئے محققین کو دوسری سکی کی تلاش میں مدد ملی۔
تاہم ان کھوئی ہوئی اشیاء کے منظر عام پر آنے کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے جو برف کی چادروں کو پگھلا رہی ہے۔
نئی دریافت ہوئی اسکی 187 سینٹی میٹر لمبی اور 17 سینٹی میٹر چوڑی ہےجو پہلے دریافت ہوئی سکی سے 17 سینٹی میٹر لمبی اور 2 سینٹی میٹر چوڑی ہے۔
سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ نہ صرف یہ تاریخ کی پہلی بہترین سکی سیٹ ہے ، بلکہ یہ دریافت ہونے والی قدیم ترین سکی بھی ہے