چوہے نےپارلیمنٹ کی کارروائی رکوا دی

میڈرڈ: اسپین کی پارلیمنٹ کی کارروائی ایک چوہے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئی اور اراکین پارلیمنٹ کی دوڑیں لگ گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین میں چوہے کی پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد اور پارلیمنٹ کی کارروائی رکوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہا پارلیمنٹ میں گھس آیا جس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ چوہے کو سب سے پہلے پارلیمنٹ کی علاقائی اسپیکر مارٹا بوسکے نے اس وقت دیکھا جب وہ ڈائس پر تقریر کر رہی تھیں کہ مائیکرو فون پر ان کے منہ سے بے ساختہ چیخ نکل گئی تاہم انہوں نے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔
چوہے کی اطلاع کے ساتھ ہی بیشتر ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے جبکہ چند اراکین تو اپنی سیٹوں سے چھلانگ مار کر بھاگنے لگے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔