وزیراعظم عمران خان آج کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
اس پروگرام کے تحت سستا گھر اسکیم کےتحت اپنا گھربنانےکےلیےآسان اقساط پر پیسوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے۔ پروگرام محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اورمالی لحاظ سے بااختیار بنانے کےلیےتشکیل دیا گیا ہے۔
کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اسکالرشپ اسکیم اورصحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ یہ غربت اور کمزور طبقات کےحوالے سے ریاست کے احساس کی ذمہ داری کی عملی تعمیر ہے۔
اس پروگرام کے 5 جزو ہیں، جس میں کسانوں کو بلا سود قرض دینا، شہریوں کو کاروبار کیلئے 5لاکھ تک بلا سود قرض، اپنا گھر بنانے کیلئے فنانسنگ کی سہولت، سکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ شامل ہیں۔
زیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس کے تحت 37لاکھ گھرانوں کو 14سو ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔
شوکت ترین کا کہناتھاکہ یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے