عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

سنگاپور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مزید کمی آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 92 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی 87 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔
دوران ٹریڈنگ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی اور اس وقت عالمی سطح پر گیس 9 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، جس پر ناصرف اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں بلکہ خود مریم نواز نے بھی آواز اُٹھائی اور اس فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔