دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے شہید پاکستانی کی شناخت ہوگئی
دبئی: فضائی دفاعی کارروائی کا ملبہ گرنے سے شہید پاکستانی کی شناخت مظفر علی کے نام سے ہوگئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ البرشا میں 7 مارچ کو فضائی دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرا تھا، ملبے کی زد میں آکر مظفر علی جان کی بازی ہار گیا تھا۔
مظفر علی دبئی میں بطور ڈرائیور کام کررہا تھا، تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔
خیال رہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں گاڑی پر میزائل کا ملبہ گرنے سے پاکستانی جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد اموات کی تعداد 2 پاکستانیوں سمیت 4 ہوگئی۔
اس سے قبل 2 مارچ کو ابوظبی میں ڈرون حملے میں جاں بحق پاکستانی کی شناخت مرید زمان کے نام سے ہوئی تھی۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ جاں بحق پاکستانی کی میت وطن منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں، سفارتی حکام نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں سے اموات کی تعداد 4 ہوگئی، جاں بحق افراد میں پاکستانی، نیپالی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔