اداکارہ ثناء اور فخر کی جوڑی ٹوٹ گئی

کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فخر جعفری اور ثنا فخر نے 14 برس کی شادی کے بعد طلاق کا فیصلہ کرلیا۔
فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ ثنا نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سے علیحدگی کی افسوس ناک خبر کا اعلان کیا۔
انہوں نے لکھا کہ جدائی تکلیف دہ ہوتی ہے، وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی کے بہت سارے نشیب و فراز دیکھ چکی ہیں۔

ثنا فخر نے مزید لکھا کہ اب ہم نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور میں آگے کی زندگی کے لیے اللہ تعالیٰ سے پُرامید ہوں۔
واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2008 میں ہوئی تھی اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں انہیں ایک مستحکم جوڑا سمجھا جاتا تھا، ان کے دو بچے بھی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔