علی لاریجانی کی شہادت: ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے، تل ابیب لرز اٹھا

تل ابیب/ تہران: ایران نے اپنے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد اسرائیل پر تابڑ توڑ میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں تل ابیب میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر شروع کی گئی، جس میں مختلف قسم کے میزائل داغے گئے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ 100 سے زائد فوجی اور سیکیورٹی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کلسٹر وار ہیڈز والے میزائل بھی استعمال کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مزید نقصانات کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے جب کہ ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی بھی اس حملے میں مارے گئے۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مشرقی تہران میں پیش آیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔