جمعہ سے شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع

کراچی: شہر قائد کے باسی ہوجائیں تیار، سخت سردی کی پیش گوئی کردی گئی۔
کراچی میں جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق فی الحال کراچی میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، شہر میں شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث سردی کی شدت کم محسوس ہوتی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ ہوا میں نمی کے زائد تناسب کے باعث آج رات اور کل صبح شہر میں دھند ہوسکتی ہے اور کچھ علاقوں میں دھند کی شدت زائد رہے گی۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 15 دسمبر کے بعد سردی کی ایک لہر ملک پر اثر انداز ہوسکتی ہے، 15 دسمبر کے بعد کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔