پہلوانوں کے آگے بھارتی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

نئی دہلی: بھارتی حکومت کو احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایلیٹ ریسلرز نے فیڈریشن کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، جس کے بعد ریسلرز دہلی میں کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔
اس معاملے پر تاہم اب بھارتی حکومت گھٹنے ٹیکتے ہوئے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوگئی ہے اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرا دی۔
احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے ہوم منسٹر امیت شاہ سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد ملاقات کے اگلے روز انوراگ ٹھاکر نے بات چیت کے لیے بلالیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر کھیل انو راگ ٹھاکر نے پہلوانوں کو بات چیت کی دعوت دے دی ہے۔
وزیر کھیل انو راگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ حکومت پہلوانوں سے ان کے ایشوز پر بات چیت کرنے کے لیے رضامند ہے، میں نے ایک بار پھر پہلوانوں کو اس کے لیے بلایا ہے، ریسلنگ فیڈریشن کے چیف کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں گی ۔
خیال رہے کہ چند روز قبل دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والے پہلوانوں پر تشدد کیا تھا اور کئی پہلوانوں کو گرفتار بھی کیا تھا، دہلی پولیس 10 سے زائد پہلوانوں کے فیڈریشن چیف کے خلاف الزامات کے حوالے بیان ریکارڈ کرچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔