فلسطینی روزہ داروں میں کھجور اور پانی تقسیم کرنے والا عیسائی نوجوان

نابلس: فلسطین میں جہاں اسرائیلی درندہ صفت فوج نے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے، وہیں ایک غیر مسلم شہری کی جانب سے انسانیت کی روشن مثال بھی سامنے آئی ہے۔
بین المذاہب ہم آہنگی کی عمدہ نظیر پیش کرتا عیسائی نوجوان نابلس (فلسطین) میں ایک عشرے سے زائد عرصے سے مسلمان روزہ داروں میں پانی اور کھجور تقسیم کرنے کی روایت کو قائم رکھے ہوئے ہے۔
پچھلے 11 سال سے مسلمان روزہ داروں کو افطار کے لیے پانی اور کھجور دینے والے اس نوجوان کا نام خلیل کوع ہے جو نابلس میں رہتا ہے۔ فلسطین میں عیسائی اور مسلمان باہمی احترام اور اتحاد کے ساتھ رہتے ہیں۔ اور خلیل کوع کی اس کاوش کو بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال قرار دیا جاسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔