پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری، مزید 65 افراد جان سے گئے

اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 4 ہزار 950 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 58 ہزار 479 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار 93، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 673، پنجاب میں تین لاکھ 56 ہزار 211، اسلام آباد میں 87 ہزار 304، بلوچستان میں 30 ہزار 289، آزاد کشمیر میں 24 ہزار 145 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 971، خیبرپختونخوا 4 ہزار 456، اسلام آباد 801، گلگت بلتستان 141، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 622 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔