اداکارہ منال خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سامنے آگئی

کراچی: ٹی وی ڈراموں کی مقبول جڑواں اداکار بہنوں میں سے ایک منال خان کے بیٹے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یکم نومبر 2023 کی صبح دس بج کر 48 منٹ پر منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں پہلے بیٹے حسن اکرام کی پیدائش ہوئی، یہ خوشخبری اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سُنائی۔
مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے منال، احسن محسن کو مبارک باد پیش کی اور ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاہم، اب منال خان کی جڑواں بہن ایمن خان نے بھانجے کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی ہے۔
ایمن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے منال خان کے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے اور ساتھ ہی چند غبارے بھی پکڑے ہوئے ہیں۔
ان تصاویر میں ایمن خان کے ساتھ اُن کی بیٹی امل منیب اور والدہ بھی موجود ہیں۔
ایمن خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اللہ بہت مہربان ہے، اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔
پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے منال خان نے کہا کہ ماشاء اللہ! میرا بیٹا خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ احسن محسن اور منال خان ستمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑے نے پہلے اگست 2023 میں اپنے گھر ننھے مہمان کی متوقع آمد کے حوالے سے پوسٹ کرکے مداحوں کو خوش خبری سنائی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔