امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
کراچی: امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی روپیہ مضبوط ہورہا ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی مسلسل آرہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 90 پیسے سستا ہوکر 295 روپے 95 پیسے کا ہوگیا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 296 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 297 روپے برقرار ہے۔