کاکول میں قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ ایک روز قبل ختم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: قومی کرکٹرز کا کاکول میں جاری فٹنس کیمپ ایک روز قبل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں 7 اپریل کو قومی کرکٹرز کے لیے الوادعی افطار ڈنر رکھا جارہا ہے، کھلاڑی ان دنوں فوجی جوانوں کے ساتھ کاکول اکیڈمی میں اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔
دو ہفتوں پر محیط کیمپ کے لیے 8 اپریل آخری روز تھا تاہم اب راولپنڈی میں افطار ڈنر رکھے جانے کی وجہ سے ایک روز پہلے کھلاڑی ڈنر کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔
فٹنس کیمپ کے ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، عید کے بعد ٹیم ارکان راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے، جہاں کیویز کے خلاف سیریز کے ابتدائی تین میچز شیڈول ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔