پوسٹ مارٹم کے دوران مردے کے زندہ ہونے نے عملے کو دہلا ڈالا

نئی دہلی: بھارت کی ریاست کیرالہ کے اسپتال میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے لوگوں کے دل دہلا کر رکھ دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ایک ضلعی اسپتال میں پھپیھڑوں کے مرض میں مبتلا بزرگ شخص کو لایا گیا تھا، جسے ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا تھا۔
اسپتال میں مردہ حالت میں لائے جانے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا، تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جاسکے۔
تاہم جیسے ہی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر نے لاش کا معائنہ کیا تو اس کا دل دھڑک رہا تھا اور مریض کے ہاتھوں میں جنبش بھی ہوئی۔
مردہ قرار پانے والے شخص کے یوں زندہ ہوجانے پر اسپتال میں موجود عملہ خوف زدہ ہوگیا۔
بعدازاں مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔
اہل خانہ نے اپنے مریض کے زندہ ہوجانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اُس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس نے ان کے پیارے کو مردہ قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب کسی مردہ قرار دیے گئے شخص نے سانس لینا شروع کردیا تھا۔
اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں، جن سے بھارت کے صحت کے نظام پر سوال اُٹھنا شروع ہوگئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔