کامن ویلتھ مبصر گروپ کا عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان میں انتخابات پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کامن ویلتھ مبصر گروپ نے کہا کہ الیکشن عملے نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا۔
کامن ویلتھ مبصر وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کا اسلام آباد میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہنا تھا ہم نے اور ہمارے نمائندوں نے 2024 الیکشن کامشاہدہ کیا، کراچی، ملتان، حیدرآباد اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کا کہنا تھا، ہم الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، پاکستان میں الیکشن اچھے ماحول میں ہوئے، بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے، نوجوانوں کی بڑی تعداد الیکشن مہم کے لیے نکلی، چند ایک واقعات ہوئے جن میں بے قاعدگیاں نوٹ کی گئیں۔
مبصر گروپ کا کہنا تھا کہ ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کے لیے مشکل تھی، پولنگ اسٹاف نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا، الیکشن کمیشن کے اسٹاف کے کام کو سراہتے ہیں، الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) بہترین کاوش تھی، تاہم انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن نے مشکلات پیدا کیں۔
کامن ویلتھ مبصر گروپ کا مزید کہنا تھا، الیکشن کا اچھے طریقے سے انعقاد کیا گیا، پاکستان کو پُرامن الیکشن پر مبارک باد دیتے ہیں، ہم فائنل رپورٹ میں تمام شکایات سے متعلق بات کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔