کراچی: ڈیفنس کی مسجد میں شہری نے اپنا گلا کاٹ ڈالا
کراچی: ڈیفنس خیابان راحت فیز 6 میں مسجدِ عائشہ میں شہری نے اپنا گلا کاٹ لیا۔
پولیس کے مطابق تیز دھار آلے سے گلا کاٹنے کے باعث خون زیادہ بہہ گیا جب کہ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شخص ممکنہ طور پر نفسیاتی مریض لگتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک متاثرہ شخص کے گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا، اسپتال میں زخمی شخص کا ابتدائی بیان لیا گیا ہے، ابتدائی بیان کے مطابق خودکشی کی کوشش کی وجہ پریشانی ہے۔
پولیس کے مطابق مسجد انتظامیہ کا بیان بھی لیا گیا ہے، واقعہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوراً بعد پیش آیا۔