چینی شہری کی دوران کھانسی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی

فوجیان: انسانی جسم کی سخت ترین ہڈیوں میں سے ایک ران کی ہڈی کہلاتی ہے، جسے femur کہا جاتا ہے، تاہم حال ہی میں ایک چینی باشندے کی یہ ہڈی اس وقت ٹوٹ گئی جب اس نے زور سے کھانسا۔
یہ واقعہ چین میں پیش آیا ہے جہاں 35 سالہ چینی شہری کی محض کھانسی کے دوران ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ فوجیان صوبے میں سیکنڈ پیپلز اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس چونکا دینے والے کیس کی اطلاع دی، جہاں مسٹر یی کو کھانسی کے دوران فیمر میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا۔
اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈکس کے ڈائریکٹر ڈونگ ژونگ کے مطابق یہ واقعہ اس لحاظ سے کافی غیر معمولی ہے کہ متاثرہ شخص کی اتنی عمر نہیں، جس میں ہڈی اس درجہ کمزور ہوجائے۔
مسٹر یی نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ انہیں تیز کھانسی کے فوراً بعد شدید درد محسوس ہوا لیکن انہوں نے اسے عارضی درد سمجھ کر نظرانداز کردیا۔ تاہم جب وہ چلنے لگے تو انہیں ران میں شدید درد محسوس ہوا جس پر انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔
مسٹر یی پر کیے گئے متعدد ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کہ مسٹر یی ماضی میں ہڈیوں کی کسی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، تاہم ان کی کوک پینے کی عادت، ناقص خوراک اور ورزش کی کمی کے نتیجے میں ان کی ہڈیاں نازک ہوگئی تھیں۔
35 سالہ شہری نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر پانی کی جگہ سافٹ ڈرنکس استعمال کرتا تھا۔ سافٹ ڈرنکس جسم میں کیلشیم کو صحیح طریقے سے جذب ہونے سے روکتی ہیں اور اس طرح ہڈیوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔