ورلڈکپ سے قبل چیف سلیکٹر کا قومی ٹیم میں اہم تبدیلی کا اشارہ

کراچی: پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ میں اہم تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مسائل کا شکار ہے، اسی لیے مخلتف کمبی نیشن آزمانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوپنر فخر زمان کی انجری اور فٹنس مسائل برقرار رہے تو اسکواڈ میں تبدیلی کا آپشن موجود ہے، جس کے لیے کچھ نام زیر غور ہیں۔
محمد وسیم نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹر صائم ایوب اور شرجیل خان کے نام 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں، تاہم ٹاپ 15 میں شامل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ورلڈکپ ضرور ہے لیکن ایسا نہیں کہ پاکستان میں کھیل کر تیاری کا موقع نہیں ملے گا تاہم میگا ایونٹ سے قبل جیت کا مومنٹم بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
چیف سلیکٹر نے اعتراف کیا کہ ایشیا کپ کے فائنل اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کو ون ڈے میچز کم ملتے ہیں اس وجہ سے آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں زیادہ نئے کھلاڑیوں کو نہیں آزمایا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔