آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کے درمیان گفتگو
اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں ایک رکاوٹ ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی نے پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا، جس میں مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔
تاہم امریکی صدر کا جواب میں کہنا تھا کہ وہ فیلڈ مارشل کی رائے پر غور کریں گے۔
موجودہ خطے کی صورت حال میں یہ رابطہ کافی اہم تصور کیا جارہا ہے۔