اداکار جوڑی ایمن منیب کے ہاں ایک اور ننھی پری کی آمد

کراچی: ٹی وی ڈراموں کی مقبول اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں ایک اور ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایمن اور منیب بٹ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی اطلاع دی ہے۔
منال خان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 7 اگست کو رات 3 بج کر 4 منٹ پر امل فیملی نے ایک نئے مہمان کو ویلکم کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں دوسری بھانجی کا نام میرال منیب بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ایمن اور منیب بٹ 21 نومبر 2018 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
اس جوڑی کے ہاں 30 اگست، 2019 کو پہلی بیٹی امل منیب کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔