امریکی گلوکارہ نے ڈرنک پھینکنے پر مداح کو مائیک دے مارا

لاس ویگاس: کنسرٹ کے دوران امریکی ریپر کارڈی بی نے خود پر ڈرنک پھینکنے والے شخص کو مائیک دے مارا۔
سوشل میڈیا پر کارڈی بی کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران اسٹیج کے قریب موجود ایک شخص نے پرفارمنس کرتی گلوکارہ پر ڈرنک پھینک دیا۔
مداح کی اس حرکت پر فوری جواب دیتے ہوئے کارڈی بی نے بھی پلٹ کر مذکورہ شخص پر اپنا مائیک دے مارا۔
تاہم گلوکارہ کی ٹیم اور اسٹیج پر موجود دیگر ارکان نے پبلک میں جاکر اس شخص کو پکڑا اور کنسرٹ سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔