افغان بیٹر شاہین کی بولنگ کی تاب نہ لاکر اسپتال جاپہنچا

برسبین: افغان بیٹر برسین، آسٹریلیا میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی کی تیز گیند کی تاب نہ لاکر اسپتال جاپہنچا۔
میچ کے آغاز پر پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہین نے یارکر کروایا، جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہوگئے۔
شاہین کی یارکر گیند وکٹ کیپر بیٹر گرباز کے بائیں پاؤں میں لگی، جس کے بعد وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آئے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے پیٹھ پر اٹھا کر لے جایا گیا۔
بعدازاں گیم ختم ہونے کے بعد شاہین اور بابر گُرباز کی خیریت دریافت کرنے ڈریسنگ روم بھی گئے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق گرباز کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا معائنہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کا میچ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ہی بارش کی مداخلت کے باعث ختم کردیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان کا انگلینڈ سے ہفتے کے روز میچ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔