107 سالہ جڑواں بہنوں کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل
ٹوکیو: جاپان میں دو جڑواں بہنوں کو زندگی کے 107 سال اور 300 دن پورے کرنے پر دنیا کی سب سے عمر رسیدہ جڑواں کا خطاب دے دیا گیا ہے۔
یومینو سومی یاما اور کومے کوڈاما نے اس سے پہلے جاپان کی ہی دو جڑواں بہنوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔ دونوں بہنوں کی پیدائش 5 نومبر 1913 کو شودوشیما جزیرے پر ہوئی تھی۔
دونوں بہنوں کو عمر رسیدہ لوگوں کے ساتھ عزت و احترام کا مظاہرہ کرنے والے دن پر یہ اعزاز دیا گیا۔
کورونا کے خطرے کے باعث احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے دونوں بہنوں کو گنیز ورلڈ ریکار کی جانب سے اسناد ان کی رہائش پر بھیجی گئیں۔
پچھلے ریکارڈ ہولڈرز کن اور جن کے پاس یہ اعزاز جنوری 2000 سے تھے جب 107 سال اور 175 دن کی عمر میں انھیں سب سے معمر جڑواں بچوں کا خطاب ملا تھا۔
کن کی موت 2000 میں ہی ہوئی جس کے اگلے سال ہی 108 سال کی عمر میں جن انتقال کر گئیں۔
خیال رہے کہ جاپان میں عمریں اوسطا سب سے طویل ہین اور وہاں معمر لوگوں کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سب سے معمر زندہ شخص کا تعلق بھی جاپان سے ہے اور وہ 118 سالہ جاپانی خاتون کین ٹاناکا ہیں