امریکی اسکول میں نوجوان کی فائرنگ، 20 افراد ہلاک

ٹیکساس: امریکا کے ایک اور اسکول میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 طلبا اورایک ٹیچر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے، متعدد طلبا شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والے والوں میں دوسری سے چوتھی جماعت تک کے 7سے دس سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 18 سالہ حملہ آورمارا گیا۔حملہ آور کی شناخت سلواڈور راموس سے ہوئی جو یووالڈی شہر کا رہائشی اورمقامی اسکول کا طالب علم تھا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق راموس نے اکیلے ہی اسکول پر حملہ کیا جب کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلواڈور راموس نے اسکول جانے سے قبل اپنی دادی کو بھی گولی ماری تھی اور ٹیکساس رینجرز کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی سینیٹر رولینڈ گٹیریز نے بتایا کہ راموس کی دادی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سان انتونیو منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔