خطرناک گلہری نے 18 افراد کو اسپتال پہنچادیا

کارڈف: گلہری یوں تو بے ضرر جانور معلوم ہوتا ہے، تاہم ہم آج آپ کو ایک ایسی گلہری سے متعلق بتارہے ہیں، جس کے کاٹنے سے 18 افراد ناصرف زخمی ہوئے بلکہ اُنہیں طبی امداد کے حصول کے لیے اسپتال کی راہ لینا پڑی۔
ویلز کے قصبے فلنٹ شائر میں گلہری نے دہشت پھیلا دی۔ 18 لوگ گلہری کے دیے زخموں کے باعث اسپتال جاپہنچے۔
گلہری کی دہشت نے ویلز کے قصبے فلنٹ شائر میں لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔ غیر معمولی جسامت کی گلہری نے 18 لوگوں کو کاٹ کر اسپتال پہنچادیا۔

گلہری نے لوگوں کے گھروں، باغیچوں اور پچھلے حصوں میں گھس کر بچوں اور پالتو جانوروں پر بھی حملے کیے۔ حکام نے گلہری کے پکڑ جانے تک لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔
2 دن کی مسلسل کوششوں کے بعد خطرناک گلہری کو پکڑ کر پنجرے میں قید کیا گیا اور جانوروں کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔