تیجس حادثہ، بھارتی میڈیا نے امریکا کو ذمے دار قرار دے دیا
نئی دہلی: مودی کے گودی میڈیا نے ایک بار پھر بھارت کی نااہلی چھپانے کے لیے تیجس طیارہ حادثہ امریکی انجن پر ڈال دیا۔
جنرل (ر) بخشی اور ارنب گوسوامی طیارہ حادثے کی ذمے داری امریکی انجن پر ڈال کر بھارت کی دفاعی کمزوری چھپانے کی کوشش میں لگے رہے۔
ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے GE 404 انجن کی تاخیر سے فراہمی نے بھی بھارت کی دفاعی تیاری میں خطرناک خلا پیدا کردیا، تیجس امریکی جنرل الیکٹرک کے بنائے ہوئے انجن سے چلتا ہے اور جنرل الیکٹرک بھارت کا کبھی دوست نہیں رہا۔
ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکی حکومت نے تیجس کے لیے اگلی نسل کے انجنوں کی ڈیلیوری سست کرنے کی کوشش کی، امریکا ایل سی اے پروگرام اور تیجس کو ایک خطرہ سمجھتا ہے۔
جنرل بخشی نے کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ کب سندور 2.0 دوبارہ بھڑک اٹھے، جی ای 404 انجن ہمیں دو سال پہلے مل جانا چاہیے تھا، ہم نے ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے ہیں، ابھی تک ہمیں صرف دو انجن ملے ہیں۔
بھارتی سرکار اور اس کا گودی میڈیا اپنی ان حرکات کی وجہ سے ناصرف جگہ ہنسائی کا سبب بنتے ہیں بلکہ بھارتی عوام کو بھی اصلی مسائل کی طرف سے ہٹاتے ہیں، اس ذاتی سیاسی اور معاشی مفاد کی خاطر بھارت ایک خطرناک بند گلی میں داخل ہوتا جارہا ہے۔
امریکا پر ملبہ ڈالنا بارآور ثابت نہ ہوا، طیارہ حادثہ بھارتی دفاعی صنعت کی ناکامی کا واضح عکاس ہے۔